اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کو عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد امریکا نے جو رویّہ اپنایا ہے اس سے ایران کے ساتھ امریکا کی انتہائی دشمنی کا اندازہ ہوتا ہے - انہوں نے کہا کہ امریکی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران ان کے سامنے جھک جائے گا اور اسلامی انقلاب کی قدروں سے دستبردار ہو جائے گا لیکن ان کی امید ناامیدی میں تبدیل ہوگئی اور اسی بنا پر وہ ایران کے خلاف اپنے تکراری دعوے اور زیادہ شدت کے ساتھ پیش کرنے لگے - ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جس میں ایران کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے کہا کہ امریکا خود دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ہے - انہوں نے کہا کہ امریکا یمن اور فلسطین میں آل سعود اور صیہونی حکومت کی حمایت کر رہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲